1 مئی، 2024، 1:52 PM

گرفتاری کا خوف، نتن یاہو کا صہیونی یرغمالیوں کے خاندانوں سے رابطہ

گرفتاری کا خوف، نتن یاہو کا صہیونی یرغمالیوں کے خاندانوں سے رابطہ

صہیونی وزیراعظم نے عالمی عدالت کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے فیصلے کے خوف سے صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں سے رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو عالمی عدالت میں زیرسماعت مقدمے کے تحت اپنی گرفتاری کے ممکنہ فیصلے کا خوف لاحق ہوگیا ہے۔

نتن یاہو نے حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے خاندان والوں سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ روکنے میں ان کی مدد کریں۔

العربی الجدید نے عالمی عدالت میں صہیونی حکام کے خلاف زیر سماعت مقدمے کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی عدالت نتن یاہو اور دیگر صہیونی اعلی حکام کی گرفتاری کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ صہیونی حکومت نے عالمی عدالت کو ممکنہ فیصلہ صادر کرنے سے روکنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھانا شروع کیا ہے تاہم صہیونی حکومت کی کامیابی کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت سے نتن یاہو کے خلاف فیصلہ صادر ہونے کی صورت میں اسرائیل پر دفاعی اور اقتصادی پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ صہیونی وزارت انصاف اس حوالے سے خصوصی رابطے کررہی ہے۔ نتن یاہو اور بین الاقوامی امور کے وزیر کی جانب سے عالمی عدالت کے رکن ممالک سے بھی اس حوالے سے کئی مرتبہ رابطہ کیا گیا ہے۔

صہیونی ماہرین کے مطابق عالمی عدالت کے گذشتہ فیصلے پر عمل کرنے میں کوتاہی کی وجہ سے نتن یاہو کے لئے حالات کسی بھی لحاظ سے خوش آئند نہیں ہیں۔ صہیونی وزیراعظم نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے جاری ہونے والے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا تھا۔

News ID 1923681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha