28 اپریل، 2024، 8:20 AM

ایران، مشہد میں امریکی طلباء کی حمایت میں مظاہرہ

ایران، مشہد میں امریکی طلباء کی حمایت میں مظاہرہ

مشہد میں فردوسی یونیورسٹی کے سامنے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور طلباء کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرے ہورہے ہیں۔

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے فردوسی یونیورسٹی کے باہر امریکی طلباء اور اساتذہ کے حق میں مظاہرہ کیا اور امریکی پولیس کی جانب سے 38 یونیورسٹیوں میں طلباء اور اساتذہ پر تشدد کی مذمت کی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران فارسی اور انگریزی زبانوں میں قرار داد بھی پاس کی گئی۔

قرارداد میں جمہوریت اور آزادی بیان کے مغربی نعروں اور حکومتوں کی عملی پالیسی کے درمیان تضاد پر مغربی حکومتوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ غزہ میں گذشتہ چھے مہینوں کے دوران بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر وحشیانہ حملوں اور خواتین اور بچوں پر مظالم کے باوجود مغربی ممالک کی شرمناک خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ مغرب کی جانب سے انسانی حقوق اور جمہوریت کا نعرہ فریب پر مبنی ہے۔

News ID 1923619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha