27 اپریل، 2024، 3:55 PM

تہران یونیورسٹی میں امریکی طلباء کے حق میں مظاہرہ+ ویڈیو

تہران یونیورسٹی میں امریکی طلباء کے حق میں مظاہرہ+ ویڈیو

تہران یونیورسٹی میں اساتذہ، طلباء اور کارکنان نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کی طرف سے تشدد کا شکار طلباء کے ساتھ دنیا بھر یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تہران یونیورسٹی میں بھی اس حوالے سے اساتذہ، طلباء اور کارکنان نے مظاہرہ کیا جس میں امریکی پولیس کی جانب سے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلباء وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی۔

یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں نماز ظہرین کے بعد نمازی بھی شریک ہوئے۔

تہران یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور کارکنوں کی انقلابی تنظیموں، رہبر معظم کے دفتر اور دیگر طلباء تنظیموں نے مظاہرے میں شرکت کی عمومی دی تھی۔

News ID 1923605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha