27 اپریل، 2024، 4:09 PM

امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان

امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے تعلیمی اداروں میں غزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان “وی آر ون سلوگن کے تحت “جسٹس فار غزہ مہم شروع کررہی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کی سول سوسائٹی کو فلسطین کاز کے لیے متحرک کردیاجائے گا۔

حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اس کمپین کے تحت فلسطین کاز اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائے جائے گی، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا، بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھے جائیں گے، کمپین کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں علامتی بستیاں بھی سجائی جائیں گی، اسلامی جمعیت طلبہ امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

حسن بلال ہاشمی نے مزید کہا کہ امریکی طلبہ نے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے، اہلیان غزہ کی خاطر کراچی سے لیکر نیو یارک تک تمام طلبہ اس تحریک کا حصہ ہیں، “وی آر ون”سلوگن کے ذریعے اسلامی جمعیت طلبہ تمام طلبہ کو اس کمپین کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔

News ID 1923611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha