مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جی سی یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔
طالب علم نے جرمنی میں فلسطین کےحق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، جبکہ احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔
اس پر جرمن سفیر نے کہا کہ اگر آپ نے چیخ و پکار کرنی ہے تو باہر چلے جائیں، آپ بحث کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آ کر بات کریں چیخ و پکار نہیں کریں۔
جرمن سفیر نے کہا کہ چیخ و پکار کوئی رویہ نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ