6 اکتوبر، 2011، 5:46 PM

مظاہرہ

تہران میں طلباء کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

تہران میں طلباء کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

مہر نیوز- 6 اکتوبر2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں طلباء نےامریکہ میں وال اسٹریٹ میں مظاہرین پرامریکی پولیس کے وحشانہ تشدد کے خلاف سوئیس سفارتخانہ "امریکی مفادات کے حافظ دفتر" کے سامنے مظاہرہ کیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں تہران یونیورسٹی کےطلباء نےامریکہ میں وال اسٹریٹ مظاہرین پرامریکی پولیس کے وحشانہ تشدد کے خلاف سوئیس سفارتخانہ "امریکی مفادات کے حافظ دفتر"  کے سامنے مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ایرانی طلباء نے نیویارک میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ رفتاراور تشدد کی سخت مذمت کی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں مالی بحران کے پیش نظر امریکی عوام میں بڑے پیمانے پر بے چینی پائی جاتی ہے اور امریکی عوام امریکی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

News ID 1426179

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha