20 نومبر، 2011، 7:32 PM

امریکی ظلم کی تصاویر

امریکہ میں ظلم کی انتہا/ پولیس کا طلباء پرمرچ اسپرے سے وحشیانہ حملہ

امریکہ میں ظلم کی انتہا/ پولیس کا طلباء پرمرچ اسپرے سے وحشیانہ حملہ

مہر نیوز- 20 نومبر 2011ء:امریکی پولیس نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے پر امن مظاہرہ کرنے والے طلباء پر سرخ مرچوں کے اسپرے سے وحشیانہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے پر امن مظاہرہ کرنے والے طلباء پر سرخ مرچوں کے اسپرے سے حملہ کیا ہے۔کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں رونما ہونے والے اس واقعہ کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں پولیس اہلکار نشستوں پر بیٹھے مظاہرین کے چہروں پر قریب سے یہ اسپرے ڈالتے نظر آتے ہیں۔

جمعہ کو یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والا یہ احتجاجی مظاہرہ اصل میں "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" کے نام سے امریکی اقتصادی  نظام کی خرابیوں اور معاشی تفریق کے خلاف جاری امریکی عوام  کی تحریک کے حق میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس مظاہرے کا ایک اور مقصد کیلی فورنیا یونیورسٹی کی برکلے شاخ میں اسی طرح کے ایک مظاہرے کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔مظاہرین پر آنکھوں کو چندھیا دینے والا اسپرے کرنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ بپر بڑی تیزی سے پھیلی ہے اور اس نے امریکی طلبہ میں غم و غصہ کی لہرپیدا کردیا ہے۔

امریکی پولیس کے اس غیر اناسانی اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

News ID 1464850

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha