9 مئی، 2024، 8:23 PM

قم، 5 ہزار طالبات کا امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ+ ویڈیو

قم، 5 ہزار طالبات کا امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ+ ویڈیو

ایران بھر کی یونیورسٹی طالبات نے حرم حضرت معصومہ قم میں جمع ہوکر امریکی طلباء کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے پر پولیس اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے امریکی طلباء کے ساتھ دنیا بھر میں یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایران کے مقدس شہر قم میں ایران بھر کی یونیورسٹی طالبات نے جمع ہوکر امریکی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اجتماع میں شریک طالبات فلسطین میں جارحیت اور مظالم پر صہیونی حکومت کے خلاف اور غزہ کے عوام کے حق میں نعرے بازی کررہی تھیں۔

طالبات نے پرامن طلباء مظاہرین کے خلاف جبر وتشدد پر امریکی حکام کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر امریکی حکام نے پولیس کے ذریعے پرامن طلباء کو آزادی بیان کے حق کو پامال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1923841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha