24 اپریل، 2024، 8:14 PM

امریکی حکوت کا فلسطین کےحامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

امریکی حکوت کا فلسطین کےحامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت پر تنقید کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا: فلسطینی عوام کی حمایت کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے دنیا بھر کے لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی ریلیوں میں طلباء اور ان کے پروفیسرز کے لیے آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے اصولوں کے احترام کو یقینی بنائے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے واشنگٹن کی حمایت اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی رسوائی کو معترض طلبہ کو دبانے اور یونیورسٹیوں میں جابرانہ ماحول بنا کر چھپایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے آزادی اظہار رائے کے انسانی حق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر کالج کے درجنوں طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

News ID 1923557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha