مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی سیاسی جماعت اسرائیل بیتنا کے سربراہ آویگدر لیبرمین نے مقاومتی تنظیموں کے مقابلے میں صہیونی فورسز کی شکست کا عندیہ دیتے ہوئے نتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس وقت فتح کی بجائے ننگ اور شکست کے راستے پر گامزن ہیں۔ شمالی سرحدوں کی صورتحال بہت تشویشناک ہے جس کی طرف ہم متوجہ نہیں ہیں۔ ان حالات پر توجہ نہ دینا ہماری غیر ذمہ داری کا بڑا ثبوت ہے۔
لیبرمین نے موجودہ حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جنگی کابینہ کو معزول کیا جائے۔
انہوں نے شمالی سرحد پر حالات کے بارے میں کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز پرندوں کی طرح حزب اللہ کی دسترس میں ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی فوجی مرکز گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ