12 اپریل، 2024، 5:26 PM

شمالی بستیوں کی تباہی خوف ناک اور باعث تشویش ہے، عبرانی میڈیا

شمالی بستیوں کی تباہی خوف ناک اور باعث تشویش ہے، عبرانی میڈیا

صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے گذشتہ چھے ماہ سے جاری حملوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے شمالی بستیوں کی تباہی کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق  المیادین ٹی وی چینل نے صیہونی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی گزشتہ 6 ماہ سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے شمال کی بستیاں خوف ناک تباہی اور ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ 

ان ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا: حزب اللہ نے "برنیت" میں لشکرِ جلیل کو تباہ کیا، اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنایا اور 3100 راکٹ اور مارٹر گولے اور 33 خودکش ڈرون داغے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے شمال میں "کریات شمعونہ"، "المطلہ" اور دیگر صہیونی بستیوں کی تباہی اشتعال انگیز ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا: ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ کی یہ اسٹریٹجک یلغار بلند اہداف کے تحت کی گئی ہے۔ کیونکہ اس  نے سینکڑوں اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں۔ ایسے میزائل جنہوں نے نہ صرف اسرائیلی فوج کے قصبوں اور اگلے مورچوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ میرون ایئر موومنٹ مانیٹرنگ یونٹ جیسے اسٹریٹجک اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق غزہ جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے 60 فیصد صیہونی آباد کار شدید نفسیاتی عارضے کا شکار ہو کر اپنے منفی جذبات پر قابو پانے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

News ID 1923260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha