12 اپریل، 2024، 5:25 PM

غزہ میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ویڈیو

غزہ میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ویڈیو

النصیرات کیمپ کے شمالی حصے میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں النصیرات کیمپ کے شمال میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ المغراقہ  اور النصیرات کے شمال میں صہیونی فورسز نے ایک گھر پر بمباری کی اس کے بعد  جھڑپیں ہوئیں۔

صہیونی حملے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے حملہ آوروں کو چار طرف سے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے المعمدانی ہسپتال کے سامنے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی بے گناہ شہید ہوگئے۔

News ID 1923257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha