مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حالیہ حملے کے جواب میں ایران کے رد عمل کے خدشات کے پیش نظر بعض ممالک میں 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند کردئے ہیں۔
ادھر غاصب صہیونی فوج نے بھی ایران کے ردعمل کی تشویش کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
عبرانی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے صیہونی آبادکاروں میں ایران کے ردعمل کے بارے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس اخبار نے پناہ گاہوں اور بینکروں میں سامان ذخیرہ کرنے کے لئے دکانوں پر لوگوں کے غیر معمولی ہجوم اور دھکم پیل کی بھی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ