1 اپریل، 2024، 5:09 PM

پاکستان میں شوال کا چاند 9اپریل کو نظر آنے کا امکان

پاکستان میں شوال کا چاند 9اپریل کو نظر آنے کا امکان

پاکستان بھر میں شوال کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

ملک کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر مقامات پر 9 اپریل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

News ID 1923003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha