1 اپریل، 2024، 2:17 AM

پاکستان بھر میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان بھر میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ کراچی میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت حضرت علی ؓبدھ21 رمضان کو صبح 12 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی۔

جس میں سوز خوانی و سلام کے بعد علامہ ریحان حیدر رضوی مجلس سے خطاب کرینگے، بعد مجلس جلوس علم و تابوت برآمد ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرینگے، شرکاء جلوس محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے۔

نماز ظہریں باجماعت کا اہتمام  دوپہر 02:00 بجے دن ایم .اے جناح روڈ بامقابل بندو خان ہوٹل پر حجتہ السلام والمسلمین شیخ غلام عباس رئیسی کی اقتداد میں ادا کی جائے۔ نماز ظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر دواخانہ منسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بھٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

یوم علیؑ کی جلوس کے لیے کراچی  بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؑ کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر بڑی تعداد میں ڈیوٹی دیں گے۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی۔ جلوس برآمد ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جائی گی جبکہ  سیکورٹی اداروں کے ماہر نشانہ باز بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔

News ID 1922990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha