مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت داخلہ نے آج اتوار اطلاع دی ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ 51 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے کہا: 4 دنوں میں 21 صوبوں سے 51 افراد کو داعش کے رکن ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر افراد کو انقرہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ضبط کر لی گئی ہیں۔
داعش کے خلاف ترکی کارروائیاں ملک میں بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کے پیش نظر ہو رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ