30 مارچ، 2024، 2:23 PM

مصر اور قطر میں مذاکرات جاری رکھیں، نتن یاہو کا صہیونی اہلکاروں کو حکم

مصر اور قطر میں مذاکرات جاری رکھیں، نتن  یاہو کا صہیونی اہلکاروں کو حکم

نتن یاہو نے صہیونی خفیہ ایجنسیوں موساد اور شاباک کے سربراہان کو حکم دیا ہے کہ قاہرہ اور دوحہ میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے قاہرہ اور دوحہ میں نشستوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور شاباک کے سربراہ رونن بار سے ملاقات کے دوران خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کو کہا کہ مصر اور قطر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے قاہرہ اور دوحہ کا سفر کریں اور غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں  دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں موساد چیف شرکت نہیں کریں گے جبکہ اگلے مرحلے میں ہونے والے دوحہ مذاکرات میں دونوں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے حماس نے جنگ بندی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے بعد صہیونی فورسز غزہ سے انخلاء کرکے چلی جائیں۔ حماس کی اس پیشکش کو اسرائیل نے مسترد کردیا تھا۔

News ID 1922951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha