مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں کئی مہینے کی شدید بمباری اور وحشیانہ حملوں کے بعد صہیونی حکومت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ غزہ سے حماس کا مکمل صفایاکرنا نہایت ہی دشوار کام ہے اس کے لئے بہت زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔
صہیونی وزیرجنگ یواف گیلانت نے کہا کہ غزہ کی جنگ حماس کی نابودی کے بغیر ختم نہیں ہوگی۔ یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوجائے اور حماس باقی رہے۔ اگرچہ حماس کو ختم کرنے کے لئے بہت عرصہ درکار ہوگا۔
دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہونے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عوام نتن یاہو کے اقتدار میں رہنے کے مخالف ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کے اقتدار میں رہنے سے جنگ مزید طولانی ہوسکتی ہے۔ 53 فیصد صہیونی نتن یاہو کو غزہ میں جنگ کی اصلی وجہ قرار دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ