مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی زبردست مزاحمت کے باعث مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مسئلہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا جرائم پیشہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ سے شدید نفرت کرتی ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جو چیز آج دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ثابت ہوئی ہے وہ مسئلہ فلسطین کی قانونی حیثیت ہے، جب کہ جعلی اور قاتل صیہونی حکومت خطے میں تمام تر نا امنی کی جڑ اور استحکام کی دشمن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے حالیہ واقعات امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں کہ جنہوں نے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی پشت پناہی کی۔
صدر رئیسی نے زور دے کر کہا کہ بلاشبہ حتمی اور یقینی فتح فلسطینی قوم کی ہے۔
اس ملاقات میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ