27 مارچ، 2024، 6:00 PM

حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے جاری+ ویڈیو

حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے جاری+ ویڈیو

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی تنصیبات پر میزائل حملے کئے۔

مہر نیوز کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے صیہونی قصبے کریات شمونا پر کم از کم 30 میزائل فائر کیے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے ہلاکتوں کو چھپاتے ہوئے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے منگل کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس نے شلومی اور شومیرا کی بستیوں میں دو اسرائیلی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 حزب اللہ غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اس رجیم کی فوجی تنصیبات پر اکتوبر کے اوائل سے ہی مسلسل حملے کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 32,142 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جب کہ 74,412 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غاصب رجیم نے فلسطین کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد باشندوں کا ایندھن، خوراک اور پانی بند تک کر دیا ہے اور کسی قسم کی امداد پہنچنے نہیں دے رہی۔

News ID 1922883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha