21 مارچ، 2024، 2:59 PM

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی فوج کا گاڑی پر حملہ، القدس بریگیڈ کے تین جوان شہید، ویڈیو

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی فوج کا گاڑی پر حملہ، القدس بریگیڈ کے تین جوان شہید، ویڈیو

صہیونی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنین میں گاڑی پر فضائی حملہ کردیا جس میں القدس بریگیڈ کے تین جوان شہید ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غرب اردن کے شہر جنین میں مظالم کی انتہا کرتے ہوئے سڑک پر چلتی گاڑی پر فضائی حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ صہیونی حملے میں تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ حملے میں فلسطینی مجاہدین کو نشانہ بنایاگیا ہے۔  تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ صہیونی حملے میں تنظیم کے تین اراکین شہید ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد جنین کے مہاجرین کیمپ سے شدید فائرنگ کی آواز سنی جارہی ہے۔

News ID 1922735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha