4 مارچ، 2024، 5:20 PM

طوفان الاقصی، مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون حملہ

طوفان الاقصی، مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقاومت اسلامی عراق نے غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اپنی کاروائیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم نے اہم صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے حیفا پر حملہ کیا گیا ہے۔

7 اکتوبر کو صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر زمینی اور ہوائی حملے کے بعد لبنان، عراق اور یمن سے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔ حماس کی جانب سے اچانک صہیونی سیکورٹی فورسز پر شدید حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

شہداء میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

News Code 1922388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha