5 مارچ، 2024، 2:36 PM

غزہ؛ شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ؛ شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 10 نئے قتل عام کے جرائم کی مرتکب ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 97 افراد شہید اور 123 زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں قابض صیہونی فوج کے نئے جرائم کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 97 افراد شہید اور 123 زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق بہست سے لوگ سڑکوں زخمی پڑے ہیں اور اسی طرح ایک بڑی تعداد ملبے تلے  دبی ہوئی ہے لیک  جارح اسرائیلی فوج امدادی ٹیموں کو ان تک رسائی نہیں دے رہی۔

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صیہونی رجیم کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 30,631 افراد شہید جب کہ 72,43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1922413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha