1 مارچ، 2024، 7:51 AM

طوفان االاقصی کا 146 واں دن، فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی

طوفان االاقصی کا 146 واں دن، فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ گذشتہ رات کو بھی صہیونی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملے کئے ہیں۔

News ID 1922283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha