1 مارچ، 2024، 8:42 PM

ایران میں انتخابات، سینکڑوں بین الاقوامی رپورٹرز کی جانب سے انتخابی عمل کی کوریج

ایران میں انتخابات، سینکڑوں بین الاقوامی رپورٹرز کی جانب سے  انتخابی عمل کی کوریج

ایرانی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں سینکڑوں بین الاقوامی رپورٹرز تہران سمیت مختلف شہروں میں تعیینات تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت ثقافت  کے بیان کے مطابق ایران میں ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو عالمی سطح پر خصوصی کوریج دی۔ ملک میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابی عمل اور مناظر نشر کرنے کے لئے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں تعیینات تھے اور انتخابات کے دوران کثیر تعداد میں عوام کی پولنگ اسٹیشنز پر موجودگی کو کوریج کی۔

جمعہ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو 350 سے زائد ملکی اور غیر صحافی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 160 میڈیا گروپس نے اپنے نمائندے ایران بھیجے تھے تاکہ قریب سے ایران میں ہونے والے انتخابی عمل کی رپورٹنگ کرسکیں۔

یادر ہے کہ ایران میں پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے انتخابات ہورہے ہیں جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 6 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

News ID 1922324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha