ایران میں 1979 میں شاہی حکومت کی جگہ اسلامی انقلاب اور جمہوری حکومت قائم ہونے کے بعد امام خمینیؒ نے ملک کی بنیاد اسلام، آزادی اور جمہوریت پر استوار کی۔ اس دن کے بعد سے ایران میں انتخابات کا عمل کبھی نہیں رکا ہے۔
امام خمینی ہمیشہ ملک میں اسلامی جمہوری حکومت پر تاکید کرتے تھے۔ انتخابات حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا بہترین طریقہ ہے اسی لئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی، آیت اللہ العظمی رضا گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی جیسے بزرگ مراجع تقلید انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے اس کو انقلاب اسلامی کے استحکام کا بہترین وسیلہ قرار دیتے تھے۔
آپ کا تبصرہ