مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے قطر کے ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے قطر کے ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فلسطین میں صہیونی حکومت کی جانب سے نسل کشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور خطے کی صورتحال پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور بین الاقوامی امداد رسانی کا عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ