1 مارچ، 2024، 11:45 AM

انتخابات میں بھرپور شرکت ہی مسائل کے حل کی ضامن ہے، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ قزوین

انتخابات میں بھرپور شرکت ہی مسائل کے حل کی ضامن ہے، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ قزوین

ایران کے صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ مضبوط پارلیمنٹ نظام کے استحکام کی ضامن ہے اور عوامی مسائل کا حل انتخابات میں ان کی بھرپور شرکت سے ہی ممکن ہے۔

مہر نیوز کے رپورٹر کے مطابق، صوبہ قزوین کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے لئے جاری ووٹنگ کے عمل میں شرکت کے بعد  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل انتخابات میں بھرپور شرکت پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ہی ایک مستحکم نظام کی ضمانت فراہم کرتی ہے اور ایک مضبوط نظام ہی لوگوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں بہتر معیار زندگی فراہم کرسکتا ہے۔

News ID 1922301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha