1 مارچ، 2024، 12:03 PM

ملکی مسائل کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

ملکی مسائل کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام انتخابات میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔

مہر نیوز کے رپورٹر کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے جمعے کی صبح ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام انتخابات کے عمل میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اہل اور صالح افراد  کو منتخب کر کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: لوگوں کو چاہیے کہ انتخابات میں اپنی پرجوش شرکت کو یقینی بنا کر ملکی تاریخ میں ایک اور حماسہ تخلیق کریں۔

News ID 1922302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha