26 فروری، 2024، 4:06 PM

اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں طبی مراکز پر حملے کررہا ہے، اقوام متحدہ

اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں طبی مراکز پر حملے کررہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اہلکار نے صہیونی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں جان بوجھ کر طبی شعبے اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں طبی مراکز پر حملے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی ادارے کے ادارہ برائے صحت و حقوق انسانی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ میں ہونےو الے واقعات تاریخ میں صہیونی مظالم کا ایک حصہ ہیں۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لاشوں کی کثرت اور بیماریوں کے پھیلاو کے باعث انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ فوری جنگ بندی کے بغیر امدادی کام بحال نہیں ہوسکتا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیل بھوک و افلاس کو غزہ کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ غزہ میں غیر منصفانہ جنگ جاری ہے جس میں ایک طرف جدید ہتھیار سے مسلح فوجی اور دوسری نہتے فلسطینی ہیں جو اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

دراین اثناء فرانس نے غزہ میں درپیش صورتحال کے پیش نظر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کوئی انسانی المیہ رونما نہ ہوسکے۔

News ID 1922183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha