1 مارچ، 2008، 8:10 PM

غزہ

غزہ پر اسرائیل کےتازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کےتازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور فلسطینی طبی ذرائع کے تازہ ترین حملوں میں کم سے کم 33فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور فلسطینی طبی ذرائع کے تازہ ترین حملوں میں کم سے کم 33فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین شہادتوں کے بعد بدھ سے جاری اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں کئی بچس اور عورتیں بھی شامل ہیںاسرائیل ان حملوں میں ٹینک اور طیارے استعمال کر رہا ہے حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گی ۔

ادھر فلسطینیوں نے بھی جوابی کرروائی میں سنیچر کو اسرائیل کے جنوبی شہروں ایشکلان اور سیدارت پر کم و بیش تیس راکٹ داغے ہیں جس میں کئی اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کے نائب وزیر دفاع ماتان ولانی نے کہا تھا کہ اسرائيل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ایک ’شدید ہالوکاسٹ‘ شروع ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی نائب وزیر دفاع کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے ادھر ایران نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور فلسطینیوں کو اسرائیل کی بربریت سے نجات دلانے کے لئے فوری طور پر اقدام کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا توغزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

 

News ID 647974

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha