26 فروری، 2024، 4:17 PM

غزہ میں دسیوں ہزار شہری مارے جا چکے ہیں/ امداد کافی نہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ

غزہ میں دسیوں ہزار شہری مارے جا چکے ہیں/ امداد کافی نہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کے حالات کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی انسانی قوانین پامال کئے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونی گوتریس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے غزہ کے لیے امدادی رسانی کا عمل متاثر ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس پٹی میں بین الاقوامی انسانی قوانین پامال کئے جارہے ہیں اور اس جنگ میں اب تک دسیوں ہزار شہری مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کافی نہیں ہے، امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کے درمیان اتحاد کے فقدان سے غزہ اور یوکرین جیسے بحرانوں میں اس بین الاقوامی تنظیم کی انسانی امداد کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

News ID 1922189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha