26 فروری، 2024، 4:05 PM

غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج، سابق امریکی فوجی کی صہیونی سفارتخانے کے سامنے خودسوزی کی کوشش

غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج، سابق امریکی فوجی کی صہیونی سفارتخانے کے سامنے خودسوزی کی کوشش

غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی سابق فوجی اہلکار نے واشنگٹن میں صہیونی سفارت خانے کے باہر خودکو آگ لگانے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے سابق اہلکار نے غزہ میں صہیونی مظالم اور امریکہ کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں صہیونی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

امریکی سابق فوجی خودسوزی کی کوشش کرتے ہوئے چلارہا تھا کہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت میں شریک نہیں ہوسکتا۔ فلسطین کو آزاد کریں۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے بعد سابق فوجی اہلکار کی طبیعت ناساز ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں گذشتہ چار مہینوں سے صہیونی فورسز بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے کررہی ہیں۔ عالمی سطح پر شدید مذمت اور احتجاج کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک صہیونی حکومت کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

News ID 1922182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha