13 فروری، 2024، 4:18 PM

غزہ، مزاحمتی فورسز کی خان یونس میں صیہونی حملہ آوروں کے ساتھ شدید جھڑپ

غزہ، مزاحمتی فورسز کی خان یونس میں صیہونی حملہ آوروں کے ساتھ شدید جھڑپ

فلسطینی ذرائع نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  فلسطینی ذرائع نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں مزاحمتی فورسز اور حملہ آور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔
یہ جھڑپیں جورہ العقاد اور الامل کے علاقوں میں جاری ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ حملہ آور اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں سے چلے جانے کو کہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری کی جس کے  نتیجے میں قریبی اسکولوں میں آگ لگ گئی جب کہ ہسپتال کے داخلی دروازے کے سامنے ایک فلسطینی بچے کو صیہونی فوجیوں نے براہ راست نشانہ بنایا اور وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

News ID 1921878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha