13 فروری، 2024، 4:13 PM

فلسطینی مزاحمت کبھی بھی صیہونی رجیم کو رعایت نہیں دے گی۔ فلسطینی رہنما 

فلسطینی مزاحمت کبھی بھی صیہونی رجیم کو رعایت نہیں دے گی۔ فلسطینی رہنما 

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک اعلیٰ عہدیدار "مہر الطاہر" نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت جنگ بندی مذاکرات میں کبھی بھی  نیتن یاہو کی سازش کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بین الاقوامی تعلقات کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی اور بالخصوص رفح کے حوالے سے رابطے میں کوئی نئی بنیادی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

"مہر الطاہر" نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کبھی بھی غاصب صیہونی حکومت کو مذاکرات میں رعایت نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا: مصر کے ساتھ رابطوں کے بارے میں یہ ضرور کہوں گا کہ قاہرہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی گروہوں کی طرف سے پیش کی گئی اکثر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ مصر نے رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کا بھی ذکر کیا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں یا تو مزید رعایت دینی چاہئے یا پھر ہمیں رفح کے خلاف شدید جارحیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فلسطینی مزاحمت کے اس عہدیدار نے کہا: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت اپنے مجوزہ نقطہ نظر سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اس لحاظ سے فلسطینی مزاحمت کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ مذاکرات میں نیتن یاہو کی من پسند شرائط قبول کرے۔

News ID 1921876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha