10 فروری، 2024، 9:32 PM

حماس نے بہترین سیاسی حکمت عملی اختیار کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

حماس نے بہترین سیاسی حکمت عملی اختیار کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے موجودہ حالات میں بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں لبنانی رہنماؤں کے ساتھ فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور بیروت اس پر متفق ہیں کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان حالات میں حماس اور دیگر مقاومتی تنظیموں نے بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار مہینے گزرنے کے باوجود اسرائیل کو غزہ میں کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کیا ہوا ہے ایک طرف اسرائیل کو ہتھیار دے رہا ہے دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے۔ امریکہ اگر خطے میں امن چاہتا ہے تو جنگ اور غزہ پر جارحیت کو روکنے کے علاوہ کوئی راہ حل نہیں ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ ایران لبنان کی خیرخواہی چاہتا ہے۔ بیروت میں لبنانی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں۔

News ID 1921821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha