2 جنوری، 2024، 1:24 PM

جنگ غزہ میں امریکی بیانیہ شکست کھا گیا، ایرانی وزیر خارجہ

جنگ غزہ میں امریکی بیانیہ شکست کھا گیا، ایرانی وزیر خارجہ

حسین امیر عبداللہیان نے غزہ میں امریکی حکومت کی شکست کے بارے میں کہا کہ امریکی حکام بھی جانتے ہیں کہ فلسطین کے خلاف جنگ میں جوبائیڈن انتظامیہ حد سے تجاوز کرچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل دیوانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ 

تہران یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کو جلد نابود کرنا چاہتا تھا تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ زمینی اور فضائی بھرپور حملوں کے باوجود حماس کو غیر مسلح کرنا ایک خواب ہی رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے سارے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ پس پردہ حماس کو صلح کے پیغامات بھیج رہے ہیں جبکہ کچھ ممالک کو ثالثی کی پیشکش کررہے ہیں تاکہ صہیونی یرغمالیوں کو رہا کروانے کا کوئی راستہ نکالا جاسکے۔

عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں مقاومت کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور مستقبل قریب میں ایک عظیم فتح فلسطینیوں کو نصیب ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ خطے میں مقاومتی کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔ مزاحمتی بیج بونے میں شہید سلیمانی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1921003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha