28 جنوری، 2024، 9:02 AM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کا مطالبہ

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کا مطالبہ

عبداللہیان نے قطر کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی معاملات کے علاوہ مشرق وسطی مخصوصا فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے ہم منصب محمد بن عبدالرحمان تہانی کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ اور مشرق وسطی کے عمومی اور فلسطین کے حالات پر خصوصی گفتگو کی۔

 دونوں رہنماوں نے غرہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششیں کی جائیں۔

اس موقع پر قطر کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثو کی بحالی کے حوالے سے قطر ایرانی مرکزی بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا پابند ہے اور معاہدے کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ سال قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت فریقین نے قیدیوں کے تبادلے اور ایرانی منجمد اثاثوں میں سے 6 بلین ڈالر کی بحالی پر اتفاق کیا تھا جو 2018 سے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں امریکی دباؤ کی وجہ سے روکے ہوئے تھے۔

News ID 1921524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha