مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے قطر کے ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہیان نے ٹیلفون پر قطر کے وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے غزہ میں انسانی امداد رسانی پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ