11 جولائی، 2023، 9:29 AM

سیکریٹری جنرل خلیج فارس تعاون کونسل:

ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں

ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں

ماسکو میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کے اختتام پر روسی وزیرخارجہ اور دیگر اراکین نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المانیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ روس اور خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین کا اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک اور ایران کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے ہونے والے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ سعودی عرب نے اپنا سفارت مشن بحال کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکاء کے ساتھ مشترکہ مفادات اور صلح کی کوششوں میں شریک ہیں۔

نشست کے دوران کویتی سفارت کار اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جوکہ طرفین کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے روسی وزیرخارجہ کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ ہم ایرانی بھائیوں کو ساتھ صلح، مفاہمت اور مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔

 پیر کے روز ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں روسی وزیرخارجہ کے علاوہ خلیج فارس تعاون کونسل کے چھے اراکین سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، عرب امارات اور عمان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1917728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha