18 جولائی، 2023، 11:21 AM

قطر کے وزیر اعظم اور امریکہ سلامتی کے مشیر کے درمیان ایرانی ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

قطر کے وزیر اعظم اور امریکہ سلامتی کے مشیر کے درمیان ایرانی ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور جیک سالیوان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کے خبررساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مختلف امور مخصوصا ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی۔

قطری وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال کرنے کی تصدیق کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرائن جنگ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیر اعظم اور امریکہ سلامتی کے مشیر نے افغانستان پر گفتگو کرتے ہوئے افغان عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد پر زور دیا۔

قطری وزیر خارجہ و وزیر اعظم نے امریکی سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ باب منذر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

News ID 1917872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha