11 جنوری، 2024، 1:12 PM

لبنان سے حزب اللہ کے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ

لبنان سے حزب اللہ کے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ

مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کی جانب سے صہیونی فوجی اور دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے ساتھ ملحقہ صہیونی فوجی اور دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ نے شدید حملے کئے ہیں۔

مقاومتی تنظیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی قصبے المرج میں صہیونی فوج کے ٹھکاںوں اور دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

دراین اثناء المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ شمالی سرحد پر واقع صہیونی بستی جرداح پر بھی لبنان سے میزائل اور مارٹر گولے داغے گئے ہیں جس کے نتیجے دفاعی اور فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد مقاومتی تنظیموں نے مختلف محاذوں پر غاصب صہیونی فوج کے خلاف کاروائیاں کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

News ID 1921196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha