10 جنوری، 2024، 6:02 PM

فلسطینی شہر جنین اور طولکرم میں گھمسان کی لڑائی، عوامی مزاحمت جاری

فلسطینی شہر جنین اور طولکرم میں گھمسان کی لڑائی، عوامی مزاحمت جاری

گذشتہ رات قابض صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنین، طولکرم اور نابلس شہروں پر چڑھائی کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کے تسلسل کے ساتھ ساتھ صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر بھی اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان آئے روز جھڑپیں جاری ہیں۔ 

حماس: امریکہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل اور نسل کشی کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں ان جرائم میں امریکی حکومت کی شرکت کو ظاہر کرتی ہیں۔ 
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جو بائیڈن حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ غزہ پر 96 دن کی جنگ اور وحشیانہ حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے گمراہ کن بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

  99 فیصد لبنانی چاہتے ہیں کہ عرب ممالک تل ابیب سے تعلقات منقطع کریں۔ 

 امریکہ میں واشنگٹن اکیڈمی آف اسٹڈیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنان کی حزب اللہ اور لبنان میں حماس تحریک سمیت مزاحمتی تحریکوں کی مقبولیت کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ تازہ ترین سروے کی بنیاد پر لبنان میں حزب اللہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور لبنانی معاشرے نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے بھی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس سروے رپورٹ کے مطابق لبنانی عوام کی اکثریت (99 فیصد) کا خیال ہے کہ عرب حکومتوں کو غزہ میں غاصب رجیم کی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے تمام م
تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرنا چاہیے۔ 

  حزب اللہ کے جوانوں کا  سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط

 لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک کھلے خط میں اس مزاحمت کے جوانوں نے گذشتہ ہفتے سید حسن نصر اللہ کے خطاب میں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

 مغربی کنارے میں مزاحمتی فورسز اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ

 صہیونی فوج نے مسلسل کئی راتوں تک اپنے فوجی دستوں کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں منتقل کیا۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے میں جنین کیمپ کے اطراف میں واقع شہداء کے مقبرے کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جنین شہر کے مشرقی علاقوں میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی  فوجی دستوں نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے جنین شہر میں متعدد دکانوں کو تباہ کر دیا۔ صیہونی حکومت نے جنین کے بعض علاقوں کی بجلی بھی کاٹ دی۔ طولکرم شہر مغربی کنارے کے ان دیگر علاقوں میں سے ایک تھا جہاں گزشتہ رات صیہونی حکومت کی بڑی فوجی موجودگی دیکھی گئی۔ تاہم فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت جاری ہے۔ جیسا کہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اور اسرائیلی افسر مارا گیا ہے۔ 

خبر رساں ذرائع نے جنین پر قابض اسرائیلی فوج قبضے کے بڑے حملے کی اطلاع دی۔

المیادین ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج مغربی کنارے کے شہر جنین کی طرف فوجی کمک منتقل کر رہی ہے۔

دوسری الجزیرہ کے مطابق صہیونی قابض فوج نے ہیبرون کے مشرق میں واقع گاؤں بنی نعیم پر حملہ کیا اور وہاں فائرنگ شروع کردی۔

News ID 1921190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha