10 جنوری، 2024، 9:07 AM

فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کا ساتھ دے تو عرب امارات کے ساتھ خصوصی طور پر نمٹ لیں گے، عراقی حزب اللہ

فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کا ساتھ دے تو عرب امارات کے ساتھ خصوصی طور پر نمٹ لیں گے، عراقی حزب اللہ

عراقی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی نے خطے کی مقاومتی تنظیموں کو ایک دوسرے کے مزید قریب کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں خطے کی مقاومتی تنظیمیں مکمل ہماہنگی کے ساتھ کاروائی کررہی ہیں۔

تنظیم کے ترجمان جعفر الحسین نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی تنظیموں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی مقاومت کے پاس دشمن کے تصور سے زیادہ جدید ہتھیار اور طاقت ہے۔ ان ہتھیاروں سے صہیونی علاقوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ مقاومت نے پہلی مرتبہ حیفا کر جدید بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر عرب امارات کے بارے ایسی خبریں درست ثابت ہوئیں تو ہمارے خصوصی منصوبے ہیں اور اس کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹیں گے۔

الحسینی نے مزید کہا کہ جب تک دشمن غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہاتے رہیں ہم بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور مغربی ایشیا میں امریکی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔

News ID 1921178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha