8 جنوری، 2024، 1:33 PM

حزب اللہ کی جانب سے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے ہورہے ہیں، اسرائیل کی تصدیق

حزب اللہ کی جانب سے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے ہورہے ہیں، اسرائیل کی تصدیق

صہیونی فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے شمالی سرحدوں پر صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنانی سرحد سے حزب اللہ نے صہیونی فوج کے فضائی اڈوں اور ریڈار سسٹم پر شدید حملے کئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی ترجمان ڈینئل ہاگری نے کہا ہے کہ کوہ میرون پر فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ نے شدید حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقاومتی تنظیم کے 7 جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

ہاگری نے کہا ہے کہ میرون اڈے پر واقع فضائی تنصیبات اور ریڈار نظام کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہوئے تعمیر نو کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کاروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک حزب اللہ شمالی سرحدوں سے دور نہ ہوجائے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں صہیونی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1921126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha