7 جنوری، 2024، 11:43 AM

برطانیہ میں صہیونی سفیر کی ملک بدری کے لئے دستخطی مہم تیز

برطانیہ میں صہیونی سفیر کی ملک بدری کے لئے دستخطی مہم تیز

غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر صہیونی سفیر کو ملک بدر کرنے کی دستخطی مہم میں برطانوی عوام کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ میں صہیونی سفیر کو ملک سے باہر خارج کرنے کے لئے دستخطی مہم عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کے خلاف برطانوی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے صہیونی سفیر کو ملک سے باہر نکال دینے کا مطالبہ کرنا شروع کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک دستخطی مہم جاری ہے۔ عالمی پلیٹ فارم برائے تبدیلی نامی تنظیم کی طرف سے ہونے والی اس مہم میں ایک دن کے اندر ایک لاکھ اسی ہزار افراد نے دستخط کئے ہیں۔

عوامی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ غرب اردن اور غزہ سے فلسطینی عوام کا جبری انخلاء کیا جارہا ہے۔ برطانیہ میں تعیینات اسرائیلی سفیر نے نسل کشی کا اعتراف کیا ہے۔

اناتولی کے مطابق برطانوی قانون کے مطابق اگر کسی مہم پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگ دستخط کریں تو پارلیمنٹ میں نمائندے اس پر باقاعدہ بحث کرتے ہیں۔

News ID 1921107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha