23 دسمبر، 2023، 4:13 PM

فلسطینی مزاحمت کے میزائل حملے جاری، صہیونی بستیاں لرز اٹھیں

فلسطینی مزاحمت کے میزائل حملے جاری، صہیونی بستیاں لرز اٹھیں

صیہونی حکومت کے ساتھ دوبدو لڑائی کے عروج پر، فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے اطراف کی بستیوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے غزہ کے قریب صیہونی بستیوں بئیری اور کفار عزہ پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی۔

صہیونی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غزہ کے اطراف کے صیہونی قصبوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

دوسری طرف المجاہدین بریگیڈز نے عسقلان پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

اسی دوران فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے شرق الشجاعیہ میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر القسام بریگیڈز کے جوانوں کی جحر الدیک کے علاقے میں دراندازی کرنے والی صہیونی افواج کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1920798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha