23 دسمبر، 2023، 8:01 PM

سلامتی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں حملوں کو روکنے کے لئے موثر اقدام نہیں کیا، اہرانی وزیر خارجہ

سلامتی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں حملوں کو روکنے کے لئے موثر اقدام نہیں کیا، اہرانی وزیر خارجہ

ایرں کے وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیح رہا ہے، کہا کہ سلامتی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں حملوں اور قتل و غارت کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے آج (23 دسمبر) تہران میں فلسطین سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر غیر ملکی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت کو قبول کرنے پر میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آپ کی موجودگی انسانی اقدار اور گزشتہ دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر حل طلب مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ فلسطین کے لئے فکر مند ہونے کا ثبوت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی توجہ کا مرکز رہا ہے اور یہ امام خمینی (رہ) کے بلند افکار اور رہبر معظم کے اعلی وژن اور اسٹریٹجک نقطہ نظر میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں حملوں اور ہلاکتوں کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد جعلی اسرائیلی رجیم کے ظالمانہ حملوں کو روکنا، جنگی جرائم کا مقابلہ کرنا اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے راستے تلاش کرنا ہے۔

News ID 1920803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha