مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جنوبی افریقہ کے خارجہ تعلقات اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر نالدی پانڈور کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اور علاقائی مسائل خاص طور پر فلسطین اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کے مضبوط اور واضح موقف کی تعریف کی۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور مظلوم فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کے سلسلے میں دونوں ممالک کی بین الاقوامی مشترکہ کوششوں کو اہم قرار دیا۔
اس ٹیلی فونک ملاقات میں جنوبی افریقہ کے خارجہ تعلقات اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر نالدی پانڈور نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کے واضح مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا؛ خوش قسمتی سے جنوبی افریقہ کی حکومت کے موقف پر اس ملک کے لوگوں نے اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں اپنی سرکاری درخواست جمع کرائی ہے کہ وہ ان جرائم کی تحقیقات اور پیروی کرے۔
آپ کا تبصرہ