مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک گھنٹہ قبل غزہ کی پٹی کے علاقوں پر بحری، فضائی اور زمینی حملے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں خان یونس اور غزہ کے مرکزی علاقوں میں عام شہریوں خاص طور سے بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم اس وقت غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع الاقصی شہداء ہسپتال کے اطراف کے علاقوں پر شدید حملے کر رہی ہے۔ جارحیت پسندوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں ڈیموکریٹک فرنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر بھی راکٹ داغے ہیں۔
المیادین نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت کی خبر دی ہے۔
المیادین کے نمائندے نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں بجلی کی بندش کی خبر دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فضائی حملے الشجاعیہ علاقے میں جاری ہیں جو صیہونی دلدل کے نام سے مشہور ہے، جہاں مزاحمتی فورسز کی کئی اہم کمین گاہیں پائی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ